اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے دکھ اور تکلیف کی اور گھڑی قریب آنے کو ہے جب نیب کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ایک اہم کیس کا ٹرائیل کرنے جارہی ہے، اطلاعات کےمطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری کیخلاف ٹرائل کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
37 اضلاع میں 36 وبائی امراض، نیا فیصلہ آگیا
اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیوروذرائع کے مطابق 6 جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کے ٹرائل کے لئے پراسیکیوشن ٹیم بنائی گئی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی کو اس 6 رکنی نیب ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان،کیاکرےگاخان
دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیا ہونے جارہا ہے اس کے بارے میں نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں مدثر نقوی، فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں سہیل عارف، وسیم جاوید کو پنک ریذیڈنسی ریفرنس، عرفان احمد کو ہریش کمپنی ریفرنس اور مرزا عثمان مقصود کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ریفرنس میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ سردار مظفر عباسی کو نیب ہیڈ کوارٹرز کو پیشرفت سے آگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔