اسلام آباد:آصف علی زرداری نےسابق وزیراعظم،سابق چیئرمین سینیٹ کوفلسطینی سفیرکےپاس بڑاپیغام دے کربھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اسلام آباد میں فسلطینی سفارتخانے پہنچے
ذرائع کے مطابق نیر بخاری اور راجہ پرویز اشرف کی فلسطینی سفیر سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت اور اظہار یکجھتی کا اظہار کیا گیا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے فلسطینی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے
سابق وزیراعظم،سابق چیئرمین سینیٹ کی پاکستان میں فلسطین کے سفیرسے اہم ملاقات،زرداری کا اہم پیغام بھی پہنچایا pic.twitter.com/z8LohgeqDX
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 12, 2021
اس موقع پرگفتگو کرتےہوئے پی پی رہنماوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور تشدد کو روکنے کے لئے عالمی برادری کو متحرک ہونا چاہئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے دباؤ بڑھائیں ،
نیر بخاری نے کہا کہ فلسطینیوں پر جاری ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل تشویش ہے فلسطینیوں پر تشدد کو فوری روکا جائے،نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت نے فلسظین پر ناجائز قابض اسرائیل کی ہمیشہ مزمت کی ہے اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی کھل کر حمایت کی ہے اور کرتی رہے گی