کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی مشن شروع

0
36
Asif Bhatti

اسلام آباد یونیورسٹی کے پروفیسر اور پاکستان کے کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے مشن کے دوران برف کے اندھے پن میں مبتلا ہو گئے جبکہ کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی مشن شروع کردیا گیا ہے، آصف بھٹی نامی کوہ پیما 7500 میٹر کی بلندی پر نانگا پربت پر پھنسے ہیں۔ وہ برف کے اندھے پن کا شکار ہوئے اور خود نیچے اترنے سے قاصر ہیں۔

شمشال میں قراقرم مہم کے کوہ پیماؤں کا ایک گروپ اس کی مدد کے لیے ایک ریسکیو مشن کی تیاری کر رہا ہے جبکہ وہ فی الحال انہیں اعلیٰ کیمپوں تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ اسی مہم کے دوران دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنےکی کوشش میں ہسپانوی سیاح چل بسا ہے۔ ہسپانوی سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک

پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری
جبکہ واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے گزشتہ روز پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے سر کیا ہے، وہ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئی ہیں۔ نائلہ کیانی کے علاوہ ثمینہ بیگ اور دیگر پاکستانی کوہ پیماؤں نے بھی نانگا پربت سر کیا۔

Leave a reply