صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل پر بات چیت
صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر برائے معاشی و اقتصادی امور سردار تنویر الیاس خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے.جس میں صحافتی مسائل پر بات چیت ہوئی . ملاقات میں مل کر صحافتی ورکرز کے مسائل حل کرنے پر اتفاق رائے ہوا.
نئے پرائیویٹ میڈیا گروپ لانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے . جس میں صدر ایمرا نے کہا ایمراباڈی بھرپور تعاون کرے گی انشاء اللہ
واضح رہے کہ صحافیوں کے فلاح بہود دکے لیے ایمرا کافی متحرک ہے اس سلسلے میں صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے کہا کہ ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع ہے. ممبر گورننگ باڈی عبد اللہ ایمرا سٹی کے ترقیاتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں، ایمرا جو کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہے . اس سلسلے میں بھی ایک بار اپنے کردار سے صحافی بھائیوں کے لیے بازی لے گئے ہے . صحافیوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب اب شرمندہ تعمیر ہوتا نظر آتا ہے