قیام پاکستان کیلئے غیور کشمیریوں نے بے شمار قربانیں دیں ، آصف چٹھہ ایڈووکیٹ

0
46

پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر محمد آصف چٹھہ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کے حوالےسے اجلاس منعقد ہوا جس میں ۔چوہدری غضنفر ہنجرا جنرل سیکرٹری۔۔ندیم قیصر سندھو تحصیل صدر۔عطیہ امجد صدر خواتین ونگ۔جوزف نیر صدر مینارٹی ونگ۔ڈاکٹر ملک اسلم صاحب۔صدر یوتھ ونگ نعیم چوہان۔رانا عمر حیات۔افضل شہزادبھٹی۔ جاوید اقبال ۔بوٹا مسیح شعیب اقبال بھٹی۔رانا ارشاد اللہ۔نجف عباس بھٹی۔رائے ناصر اقبال کھرل۔دلاور شیر ساجھی۔اظہر حیدری
امیر حمزہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی 10:30 am پریس کلب سے شروع کی جائے گی اور فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہو گی

پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر محمد آصف چٹھہ ایڈووکیٹ نے اس مو قع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر منایا جا رہا ہے مگر ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ جو دن ہم منا رہے ہیں اس کا مقصد کیا ہے اور تاریخ میں اس کی کیا اہمیت ہے، ریاست جموں و کشمیر کا کل رقبہ تقریبا 84000 مربع میل ہے جس میں سے 70 فیصد پر انڈیا 1947 سے قابض ہے جبکہ باقی 30 فیصد کا علاقہ ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے اس وقت ریاست جموں و کشمیر کی کل آبادی 1 کروڑ سے زیادہ ہے، 80 لاکھ سے زاہد باشندے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو کی غلامی و ظلم و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 25 لاکھ کے قریب ریاست آزاد جموں و کشمیر کے آزاد و خودمختار شہری ہیں

1846 میں مسلمانوں کے دشمن انگریز پلید نے ریاست جموں و کشمیر کو غدار ڈوگرہ راجہ غلام سندھ کو اس وقت کے 75 ہزار کے عیوض بیچ دیا تھا پھر تقسیم ہند کے بعد جبکہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے پاکستان اور ہندو اکثریتی علاقے بھارت کو دیئے جائینگے مگر 26 اکتوبر 1947 کو اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان جموں و کشمیر اور معائدہ تقسیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف الحاق بھارت کا اعلان کیا جسے غیور کشمیریوں نے ناقبول کیا مسلمانان جموں و کشمیر مہاراجہ ہری سنگھ کے اس فیصلے کے خلاف سیخ پا ہو گئے کیونکہ وہ شروع سے ہی نعرہ لگاتے آئے تھے کشمیر بنے گا پاکستان اور قیام پاکستان کیلئے غیور کشمیریوں نے بے شمار قربانیاں بھی دیں جو کہ تاریخ میں سنہری حروف کیساتھ رقم ہیں

Leave a reply