آصف غفور اور زید حامد کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے زید حامد کو مشورہ دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا بند کرو جب کہ تمہیں حقائق کا بھی کچھ نہیں پتا.
تفصیلات کے مطابق آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زید حامد کوغلط معلومات پھیلانے سے منع کردیا ہے. انہوں نے زید حامد کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک کی مسلح افواج کے بارے میں غلط معلومات نہ پھیلاؤ. ملکی فیصلے ادارے ملکر کرتے ہیں. انہوں نے زید حامد کو یہ بھی کہہ دیا کہ تمہیں حقائق کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا. آصف غفور نے یہ بات زید حامد کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کی، جس میں زید حامد نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ائیرفورس عمران خان کے ابھینندن کو واپس بھیجنے کے فیصلے پر سخت مخالف تھی. ائیر فورس بھارت کو تباہ کردینا چاہتی تھی لیکن عمران خان کی بزدل حکومت نے ابھینندن کو واپس بھیجنے کا حکم دیا.
Please don’t spread disinformation especially about Armed Forces. National decisions are taken through institutional approach. Please don’t be that sure while you know nothing about facts. pic.twitter.com/s0ojMc2oRW
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) September 14, 2019
آصف غفور کی اس ٹویٹ پر باغی ٹی وی نے زید حامد سے رابطہ کیا، انہوں نے باغی ٹی وی کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف غفور صاحب ہم دونوں ہی ایک طرف ہیں، اسی لیے آپس میں دوستانہ جنگ نہ چھیڑو. میں آپ کے اس ٹویٹ کو نظر انداز کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کا آپس میں ملکر فیصلے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی اس سے متفق ہو.