راولپنڈی :انڈیا جھوٹا ، آرمی چیف جھوٹا ، ہم نے کل سے چیلنج کررکھا ہےکہ اگر بھارت نے پاکستان میں کیمپ تباہ کیے ہیں تو ثابت کردے ،لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا،بھارت کے نام یہ پیغام پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے پہنچا دیا ہے
مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری
ذرائع کےمطابق گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے کی جانے فائرنگ کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 9 سے زائد فوجی افسروں سمیت ہلاک کردیئے تھے جس کے بعد سے اب تک بھارت اپنی خفت مٹانے اور شکست چھپانے کے لیے طرح طرح کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ،https://twitter.com/OfficialDGISPR?ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Eauthor
بھارتی ڈراموں کے جواب میں آج پھر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بھارت کو چیلنج کیا ہےکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بھارتی فوج کاآرمی چیف جھوٹ بول رہا ہے، میجر جنرل آصف غفور نے پھر چیلنج کیا کہ اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو ہمارے ساتھ معلومات شئر کرے تاکہ ہم بھی دنیا کو بتا سکیں کہ سچا کون اور جھوٹا کون ہے
بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان
میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ ہم پھر بھارت کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ معلومات پاکستانی دفتر خارجہ سے شیئر کرلے ، اگر پھر بھی بھارت ہٹ دھرمی اختیار کرتا ہے تو کل جب عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندے وہاں پہنچے گیں تو پھر حقیقت کھل ہی جائے گیا