راوالپنڈی :عید الاضحیٰکے مبارک موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کشمیریوں کو عیدمبارک کا پیغام دیتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ بہت جلد آپ بھی بھارت کی غلامی سے نکل کر آزادی کی خوشیاں منائیں گے ، میجر جنرل آصف غفور نے اپنے مبارک باد پیغام میں کہا کہ اس مبارک موقع پر تمام پاکستانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ تمام بھارت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ،
https://twitter.com/peaceforchange/status/1160689873193488389
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے صرف سوشل میڈیا ہی نہیں تمام پاکستانی اپنا حصہ ڈالیں ، بھارت کے مظالم کو ننگا کریں ، کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز اٹھائیں، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیری بھی پاکستانیوں کی طرح آزادانہ عید کی خوشیوں کی طرح خوشیاں منائیںگے.

اے اہل کشمیر بہت جلد آپ بھی عید کی طرح آزادی کی خوشیاں منائیں گے ، میجر جنرل آصف غفورنے خوشخبری سنادی
Shares: