مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ...

امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

نیویارک: امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑیوں کی سوئیاں...

غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر حماس کا سخت ردعمل

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس...

آصف رضا میر کا امریکی ٹی وی سیریزگینگز آف لندن کے ساتھ ہالی وڈ میں ڈیبیو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے امریکی ٹی وی سیریز گینگز آف لندن میں ڈیبیو کر کے بین الاقوامی سطح پر اپنی جاندا ر اداکاری کا لوہا منوالیا

باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے امریکی ٹی وی سیریز گینگز آف لندن میں اداکاری کر کے بین الاقوامی سطح پر اپنی جاندا ر اداکاری کا لوہا منوالیا گینگز آف لندن لندن کے سب سے طاقتور جرائم پیشہ خاندان کے سربراہ کی ہلاکت پر مبنی ہے جسے ایک بین الاقوامی گروہ کنٹرول کررہا تھا آصف رضا میر اس ایکشن ٹی وی سیریز میں گینگ کے سربراہ کا کردار ادا کررہے ہیں
https://www.instagram.com/p/B_F1Mj8hqWd/?igshid=8j8wv16ctmix

آصف رضا میر کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گینگز آف لندن کا ٹریلیر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا آصف رضا میر کی ڈیبیو امریکی سیریز گینگز آف لندن اسکائی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز ہے جس کی ہدایات گیرتھ ایونز، کورین ہارڈی اور زاویر گینس نے دی ہیں

دس حصوں پر مشتمل اس سیریز میں مائیکل فیئرلے، مارک لیوس جونز، جنگ لوسی،برائن ورنل بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں
https://www.instagram.com/tv/B_P1mFCFaRL/?igshid=1irdj8xnvssx4
گینگز آف لندن اسکائی ٹی وی پر رواں ماہ 23 اپریل سے نشر ہونا شروع ہوگا

عدنان جعفرکا امریکی ٹی وی سیریز ہوم لینڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں ڈیبیو

باقرعباس کو ورلڈ وائیڈ کنسرٹ فارآورموسیقی میں شرکت کی دعوت