لاہور :شاعرمشرق علامہ محمد اقبال نے سچ فرمایا تھا”ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی“ علامہ اقبال کے اس شعرکا مصداق ” گیارہ موٹرسائیکلوں پر سے جمپ لگانے والے آصف کے دنیا بھرمیں چرچے”یہ بات ثابت کرتی ہےکہ پاک سر زمین پر ہر شعبےمیں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس کی زندہ مثال پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہرٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان آصف کی ہے
جس نے اپنے دوستوں سے شرط لگا کرپہلے نہرکو جمپ لگا کر پار کیا اور بعد ازاں اس نے 11 موٹر سائیکلوں کولانگ جمپ لگا کر پار کیا تو اس کی یہ ویڈیو سوشل ڈالتے ہی دُنیا بھر میں وائرل ہوگئی جس کے بعد اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس نے پاکستانی ہیرو کے ٹیلنٹ کی تعرہف کرتے ہوئے کہا کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے،
گیارہ موٹرسائیکلوں پر سے جمپ لگانےوالے اورنہر کو پارکرنیوالے آصف کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے لاہوربلالیا ہے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر کاکہنا ہے کہ آصف کے ٹرائلز لیے جائیں گے اور اس کے ٹیلنٹ کو بہترین کوچزسے مزید نکھارا جائے گا تاکہ وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرکے اپنا اور ملک وقوم کا نام روشن کر سکے۔لانگ جمپ لگانے کے شوقین آصف کا کہنا ہے کہ وہ ڈیڑھ دو سال سے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔