سابق صدر زرداری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی
سابق صدر آصف علی زرداری کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں، ان کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔
سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں، دبئی میں سابق صدر کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری 28 جولائی کو کرونا کا شکار ہوئے تھے، اور دبئی میں ان کی کرونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آصف زرداری کی کرونا رپورٹ میں معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
President Zardari has tested positive for Covid. He is fully vaccinated, boosted, isolating with mild symptoms and undergoing treatment. We are praying for his swift recovery.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 28, 2022
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ رپورٹ میں کرونا کی علامات ظاہر کے بعد آصف زرداری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔