آصف زرداری کے قریبی ساتھی کی بھی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس کےمرکزی ملزم عبدالغنی مجید کی تمام ریفرنسزمیں ضمانت منظورکر لی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر اورعلاج کے لیے عبدالغنی مجید کی ضمانت منظورکی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10کروڑروپے کے ضمانتی مچلکوں پرعبدالغنی مجید کو رہا کرنے کا حکم دیا.

عدالت نے عبدالغنی کو مزید پانچ ریفرنسز میں 10 کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،نیب کی عبدالغنی مجید کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی.

ملزم کے وکیل نے کہا کہ عبدالغنی مجید کا علاج آغا خان اسپتال سے کرانا ہے،جیل حکام نے کہا کہ عبدالغنی مجید کو جیل میں ہرممکن طبی سہولت دی،عبدالغنی مجید کے علاج کےلیے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال بھی بھیجے

عدالت نے کہا کہ عبدالغنی مجیدکوصرف علاج کیلئےضمانت پررہاکررہےہیں،میرٹ کاتعلق نہیں،عبدالغنی مجیدعلاج کےعلاوہ کہیں اورمنتقل ہواتونیب ضمانت خارج کی درخواست دے

Shares: