آصف زرداری کے ساتھ کیسا سلوک ہونا چاہئے؟ ن لیگی رہنما نے بڑی بات کہہ دی

0
34

آصف زرداری کے ساتھ کیسا سلوک ہونا چاہئے؟ ن لیگی رہنما نے بڑی بات کہہ دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پرویز رشید اور خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کی،

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی، وزیراعظم نے بھی ڈیل کی تردید کی، زرداری کے ساتھ بھی وہ ہی سلوک ہونا چاہیے جس کا سابق صدر مستحق ہوتا ہے، انہیں کیوں گرفتار کیا گیا اس کی سمجھ نہیں آئی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جو ڈیل کی بات کرتے ہیں ان پر توہین عدالت بنتی ہے کیونکہ نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا حکم عدالت نے دیا.

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی ہے پاکستانی معاشرے نے اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھا،آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ اپوزیشن کےساتھ ایساسلوک کیوں کیاجارہاہے ،بیماری پرسیاست کرنے والوں نے خود کہا کہ بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیرنے کہا کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص نہیں ہوسکی، ان کی صحت آج بھی خراب تھی، ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد یہاں سے روانہ کر دیا ہے، صحت مند ہونے کے بعد واپس آکر عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کریں گے۔

Leave a reply