آصف زرداری ضمانت کی درخواست دیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ آصف زرداری ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے ،نیب سے شکوہ ہے احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے .حکومتی وزرا سے بھی احتساب کا عمل شروع کیاجائے ان کے ساتھ نرمی کیوں؟

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ دونوں جیل میں ہیں، نیب چیئرمین کاچناوَ ایسا تھا جیسے نوازشریف نے پرویز مشرف کو چنا ،

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

واضح رہے کہ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہیں

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

، آصف علی زرداری کومثانے کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے یورالوجسٹ طلب کیا گیا ہے،آصف علی زرداری کے غدود میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے.

نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

آصف زرداری کی ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ،رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویز کی جائے گی،

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے سابق صدرآصف علی زرداری کی صحت پراظہارتشویش کیا ہے ،رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نےآصف زرداری کے ساتھ غیرمناسب سلوک روارکھا ہے،سابق صدر کی صحت روز بروزبگڑتی جارہی ہے،آصف زرداری کی جسم میں پلیٹ لیٹس کی مقدارتیزی سے گررہی ہے،

Comments are closed.