سابق صدر آصف زرداری کو اے سی دیا جائے یا نہیں، جیل حکام نے رائے طلب کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی، اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پمز اسپتال اسلام آبادکے میڈیکل بوڈر کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کا ہر ہفتے طبی معائنہ کیا جائے،میڈیکل بوڈر ہر ہفتے اڈیالہ جیل میں آصف زرداری کا طبی معائنہ کرے گا

جیل حکام نے میڈیکل بورڈ سے خط میں آصف زرادی کو اے سی کی سہولت دیئےجانے پر رائے بھی طلب کر لی

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

 

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا ،عدالت نے اے سی کی سہولت کی فراہمی کو طبی ماہرین کی رائے سے مشروط کر دیا ،

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Shares: