آصف زرداری کو عدالت نے جانے کی اجازت دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس کی سماعت ہوئی

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف علی زرداری راستے میں ہیں پہنچ جائیں گے، فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی طرف سے وکالت نامہ جمع کروا دیا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں رہنما پیپلزپارٹی رحمان ملک بھی احتساب عدالت اسلام آبادمیں موجود ہیں ،آصف زرداری کی عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود ہے

بعد ازیں سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد پہنچے فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی ضمانت کا فیصلہ عدالت میں پیش کر دیا، فاروق ایچ نائیک نے احتساب عدالت کے جج اصغر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں ہائیکورٹ سے ضمانت ہو چکی ہے، آصف علی زرداری کوعدالت میں حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد سے واپس روانہ ہو گئے عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے شریک ملزم مشتاق احمد کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے، احتساب عدالت اسلا م آباد کانے آصف زرداری کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا احتساب عدالت اسلا م آباد نے ریفرنس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ

Shares: