نوازشریف کی جان آصف زرداری نےجےایف 17تھنڈرپروگرام بند کرنےپربہت بڑی پیش کش کی تھی:ائیرمارشل شاہد لطیف

لاہور:نوازشریف کی جان آصف زرداری کی جانب سے جےایف 17تھنڈرپروگرام بند کرنےپربہت بڑی پیش کش کی تھی:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک بہت بڑے ذمہ دارکے انکشاف نے قوم کی آنکھیں کھول کررکھ دی ہیں ،

آصف زرداری کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر پروگرام بند کرنے کی کوششیں کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف زرداری سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری جب صدر تھے تب انہوں نے جے ایف 17 تھنڈر پروگرام بند کرنے کی شرط پر مجھے پاک فضائیہ کا سربراہ بنانے کی پیش کش کی تھی۔

شاہد لطیف کے مطابق وہ اس وقت ائیر وائس مارشل تھے، ان سے آصف زرداری نے رابطہ کر کے جے ایف 17 تھنڈر پروگرام کی بندش کے بدلے پاک فضائیہ کے سربراہ کی پوسٹ کی پیش کش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پروگرام کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف نے کہا کہ نواز شریف یا آصف زرداری سے ان کی کوئی دشمنی نہیں ہے، وہ ان پر تنقید ذاتی وجوہات کی بنا پر نہیں کرتے۔

ہاں ذاتی وجہ یہ ضرور ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جب مجھے ائیر چیف بننا تھا، تب آصف زرداری نے صاف صاف کہا کہ اگر جے ایف 17 تھنڈر پروگرام رول بیک کردو اور پاک فضائیہ کا بجٹ ایوان صدر کے ڈسپوزل پر ہو، اگر یہ 2 باتیں مان جاو تو تب ہی تمہیں ائیر چیف بنایا جائے گا۔

Comments are closed.