آصف زرداری نے عدالت میں ایسا بیان دے دیا کہ پی پی کارکنان ہوئے پریشان

0
45

آصفہ بھٹو کو آصف زرداری سے ملاقات نہ کرنے دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا،سماعت7اکتوبر تک ملتوی کر دی،وکیل نے عدالت میں‌ کہا کہ عدالتی حکم کے باوجودآصف زرداری سےملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی،

آصف زرداری نے عدالت میں بتایا کہ میری شوگر کم ہو جاتی ہے،مجھے کچھ ہوگیا تویہ ڈیڑھ 2گھنٹے میں اسپتال پہنچا ہی نہیں سکیں گے،میرے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ مجھے اسپتال منتقل کیا جائے،

آصف زرداری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پچھلی دفعہ اسپتال منتقل کیا گیا تو عدالت نے رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، ہمیں وہ رپورٹ آج تک فراہم نہیں کی گئی، آصف علی زرداری کی اسپتال کو سب جیل قرار دینے کی استدعا عدالت سے کی گئی

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی.

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں شریک ملزمان کے وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسرسے پوچھیں ضمنی ریفرنس کب لائیں گے؟ آصف زرداری کے وکیل نے اعتراض کیا کہ اس کیس میں کسی ضمنی ریفرنس کی گنجائش موجودنہیں، تفتیشی افسر کے تاخیر سے آنے پر پراسیکیوٹر نیب اور جج محمد بشیر برہم ہوئے،

پراسیکیوٹر نیب نے تفتیشی افسرسےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا انتظارکر رہےہیں آپ اب پہنچے ہیں؟ عدالت نے کہا کہ آُ پہلے پہنچ کر عدالت کو رپورٹ کیا کریں،یہ نہیں ہو گا کہ سب یہاں آپ کا انتظار کرتے رہیں،

عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

 

https://baaghitv.com/asif-zardari-par-fard-jurm-aaid-hoi-ya-nahi-ahm0khabar/

Leave a reply