آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قائد حزب اختلاد اور رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی-
باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سوال پوچھا کہ کیا شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے جا رہے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے تصدیق کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ جی ہاں-
کیا وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے نہیں روکا جاسکتا؟ سپریم کورٹ
پی پی پی رہنما سے سوال پوچھا گیا کہ تحریک عدم اعتمادپیش ہوگئی آگے کیا دیکھ رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں آگے تحریک عدم اعتماد میں کامیابی دیکھ رہا ہوں آصف زرادری نے کہا کہ اسپیکر نے جو کرنا ہے وہی کرنا ہے-
سابق صدر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگ رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے؟ آصف زرداری کا مسکراتے ہوئجوا دینے کی جبائے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگ رہا ہے؟-
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جہاں اپوزیشن کے 161 اراکین نے تحریک کی حمایت کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔
بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے کہا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جہاں حکومتی اتحادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین ایوان میں موجود نہیں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بحث کے لیے اپوزیشن کے 161 اراکین کی حمایت پر منظور کرلی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ (جمعرات) شام 4 بجے تک ملتوی کردیا-
اس سے قبل جب قومی اسبملی کا اجلاس شروع ہوا تو مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ڈپٹی اسپیکر کی اجازت سے تحریک پیش کی جو منظور کی گئی۔
میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا،شیخ رشید
ڈپٹی اسپیکر نے ایجنڈے میں شامل چھٹے نمبر پر شامل آئٹم پیش کرنے کے اجازت دی اور ملتان سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی نے 26 ویں آئینی ترمیمی بل 2022 (جنوبی پنجاب صوبے) کی قرارداد پیش کی۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ نے ایوان میں جو ایٹم پیش کرنے کی اجازت دی وہ غیرمناسب تھی، اس لیے کہ عدم اعتماد کی قرارداد ایوان میں پہلے آچکی تھی۔
قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد اور حکومت کا پیش کردہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم بل شامل تھا۔