آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشر یف کے درمیان ایک اور ملاقات طے پا گئی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان منگل کو ایک اورملاقات ہو گی باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور میاں شہباز شریف حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دونوں رہنماؤں کےدرمیان ایک تفصیلی ملاقات ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے اختتام پر سابق صدر پاکستان ن لیگ کےمرکزی صدر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

دوسری طرف ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری 24 فروری کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔ سراج الحق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے تعاون مانگیں گے۔ 24 فروری کو تین بجے منصورہ میں ملاقات ہوگی۔

قبل ازیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ شہباز، زرداری ملاقات سے کھلاڑی اور اناڑی خوفزدہ ہیں مولانا فضل الرحمان نے واضح طورپر کہا کہ ہم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کریں گے سی پیک عظیم منصوبہ ہے مگر گزشتہ تین سال سے بند ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر لائحہ عمل ہماری مجلس شوریٰ طے کرے گی۔

ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،ہائی الرٹ جاری

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت، پی ٹی آئی کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی ہم جلد عوام کو اس حکومت سے چھٹکارہ دلوائیں گے پاکستان کو مضبوط عوامی حکومت چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام عوامی نظام ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ فروری کے شروع میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پہنچےتھے جہاں ان کی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور مریم نواز سے ظہرانے پر ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو ظہرانے کی دعوت دی گئی تھی ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی قیادت نے ملاقات کے دوران حکومت کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق کیا تھا-

اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

Comments are closed.