سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے
آصف علی زرداری سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات، اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
سابق صدر سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی تعزیت کی، آصف زرداری سے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کے صدر ذکا اشرف،بزنس مین ملک ریاض،صحافی سہیل وڑائچ ،صحافی عامر میر،صنعتکار فواد مختار، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بھی تعزیت کی ،صدر زرداری سے اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے اپٹما کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ تعزیت کی
آصف زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، آصف زرداری نے لاہور میں چیک اپ بھی کروایا ہے، آصف زرداری کی آج ہی کراچی واپسی کا امکان ہے
آصف زرداری کی والدہ کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا، وزیراعظم شہباز شریف بھی نواب شاہ گئے تھے اور آصف زرداری سے اظہار تعزیت کی تھی وزیر اعظم کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرتجارت سید نوید قمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین موجود تھے۔زرداری ہاؤس پہنچنے پر آصف علی زرداری،یوسف رضا گیلانی، شازیہ مری،آصفہ بھٹو،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،مرتضی وہاب اورحاجی علی حسن زرداری نے وزیراعظم اوران کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم اور ان کے وفد نے مرحومہ کی مغفرت،ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی
توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی
پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی