پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی

0
32

پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچے ہیں

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاء اللہ آج پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج اور وطن کے لئے ارض حرمین شریفین سے ایک اور اعزاز و فخر لیں گے، ہمیں اپنے سپہ سالار اور سپاہ پر فخر ہے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت سعودی عرب کے انتہائی اہم دورے پر ہیں، دورے میں انکی سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی، علامہ طاہر اشرفی جو سعودی حکمرانوں کے قریب سمجھے جاتے ہیں کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب سے ایک اور خوشخبری ملے گی،

دوسری جانب عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ تیل کی سہولت کو 3.6 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،اسلام آباد میں پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ موخر ادائیگیوں کی سہولت کو موجودہ 1.2 بلین ڈالر سے بڑھا کر 3.6 بلین ڈالر کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی معیشت بحران کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور 6 بلین ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کو بحال کرنے کے لیے بات چیت چل رہی ہے، ایسی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے بھی گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور اسلام آباد ،لاہور سمیت کئی شہروں میں پاکستانی صنعتکاروں سے ملاقاتیں کیں وفد میں خوردنی تیل، فوڈ پروسیسنگ، تجارت، تعمیراتی مواد، سیاحت و مہمان نوازی، مینوفیکچرنگ، طبی سامان و آلات ، فنٹیک، فارماسیوٹیکل اور انفراسٹرکچر سروسز سمیت دیگر شعبوں کے نمائندگان شامل تھے۔

توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

Leave a reply