آصف زرداری نوازشریف سے ذرا بچ اورذرا ہٹ کررہیں:کہیں استعمال نہ ہوجائیں:اہم شخصیت کی نصیحت

0
36

لاہور:آصف زرداری نوازشریف سے ذرا بچ اورذرا ہٹ کررہیں:کہیں استعمال نہ ہوجائیں:اہم شخصیت کی نصیحت ،اطلاعات کے مطابق آصف زرداری صاحب کو احتیاط برتنی چاہیے، اب بھی نواز شریف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،ملک کی بڑی سیاسی شخصیت نے آصف زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے آصف علی زرداری کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے پی پی شریک چیئرمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری صاحب کو احتیاط برتنی چاہیے، اب بھی نواز شریف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

صحافی کے اعتزاز احسن سے سوال پر کہ وزیر اعظم گھر جا رہے ہیں؟ انھوں نے کہا لوگوں کو رویہ دیکھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ عمران خان گھر جا رہے ہیں یا نہیں، ملک اور اداروں کے لیے وزیر اعظم ناگزیر ہوتا ہے، اگر عمران خان وزیر اعظم نہیں ہوں گے تو کوئی اور وزیر اعظم ہوگا، اگلی حکومت کسی اور کی نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، انھوں نے شمولیت کا اعلان بلاول بھٹو کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد کیا، میڈیا سے گفتگو کے موقع پر خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اب اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔

لیکن دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کر کے واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ندیم افضل چن کے بھائی اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وسیم چن نے بڑے بھائی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ندیم افضل چن نے لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا غلط فیصلہ کیا لیکن اپنے گھر میں واپس آنے پر خوش ہوں۔

ندیم افضل چن کے تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر ان کے چھوٹے بھائی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی وسیم چن نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

 

وسیم چن کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، اس فیصلے میں والد صاحب یا ہم بھائیوں کی تائید حاصل نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افضل چن نے بہتر سمجھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بہتر چل سکتے ہیں، انہوں نے اپنی سیاسی راہیں ہم سے جدا کر لیں، ہم اس فیصلے میں ان کے بالکل بھی ساتھ نہیں ہیں۔

وسیم چن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے اور ہم اپنے مینڈیٹ کی پاسداری کریں گے، ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہمیں عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے ذاتی اختلافات اپنی جگہ مگرعمران خان عالم اسلام کا ایک مقبول لیڈر ہے

Leave a reply