آصف زرداری نے نیشنل ایکشن پلان کوملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل قراردیا

کراچی : آصف زرداری نے نیشنل ایکشن پلان کوملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل قراردیا،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اپنے بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشتگردی کی نرسریوں کو گرانا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشتگردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان سے نمٹا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہکار شہید ہو گئے تھے۔

Comments are closed.