آصف زرداری کو بھی عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

آصف زرداری کو بھی عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ،سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 24 نومبر تک توسیع کر دی،سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت میں ترمیم کی استدعا منظور کر لی گئی،عدالت نے فاروق ایچ نائیک کو آئندہ سماعت تک ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کر دی

طبی بنیادوں پر سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنی ٰکی درخواست بھی منظورکر لی گئی

میگا منی لانڈرنگ کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی, آصف زرداری ،فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، نیب کے گواہ ایڈیشنل رجسٹرار نعیم خان کا بیان قلمبند کیا گیا، نیب گواہ کرسٹوفراسٹیفن کورونا کا شکار ہو گئے، جس کی وجہ سے عدالت میں پیشی نہ ہو سکی.

آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت میں آصف زرداری کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی ھئی گواہ احسن اسلم نے متعلقہ اصل دستاویز عدالت میں پیش کر دی, نیب گواہ احسن اسلم کا بیان مکمل نہ ہو سکا, پارک لین ریفرنس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

عبدالغنی مجید کو جیل کی بجائے کہاں منتقل کر دیا؟ جیل حکام نے کیا عدالت میں انکشاف

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

Comments are closed.