آصف زرداری کو بھی عدالت سے ریلیف مل گیا
آصف زرداری کو بھی عدالت سے ریلیف مل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ انور مجید کی ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف علی زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس پر سماعت کی ،
جج احتساب عدالت نے استفسارکیا کہ کیا نیب کا گواہ موجود ہے؟،نیب پراسیکیوٹرنے جواب دیتے ہوئے کہاکہ نیب کا گواہ علی رضا موجود ہے، سابق صدر آصف زرداری کی بیماری کی وجہ سے عدالت میں آج حاضری سےا ستثنیٰ کی درخواست انکے وکیل نے دائر کی عدالت نے آصف علی زرداری اور خواجہ انور مجید کی ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ
جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف
حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری
عبدالغنی مجید کو جیل کی بجائے کہاں منتقل کر دیا؟ جیل حکام نے کیا عدالت میں انکشاف
واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،