آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، بلاول بھی عدالت پہنچ گئے

0
64

سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت عدالتی وقفے تک ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش نہ کیے جانے پرسماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی، نیب حکام آصف زرداری اور فریال تالپور کو عدالت میں پیش کریں گے. آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا ہے تا ہم عدالت نے اس سے قبل سماعت ملتوی کر دی تھی، اب ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ سماعت ہو گی.

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ہو گی عدالت میں پیشی

سابق صدر سے ملاقات کے لئے بلاول زرداری اور آصفہ بھٹو بھی احتساب عدالت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

گزشتہ سماعت پر سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے تھے ، آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، اس ضمن میں آصف زرداری نے شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشہ عدالت میں پیش کردیا، آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ شہزاد اکبر کو عدالت طلب کرکےاس سے متعلق پوچھے.عدالت نے اخباری تراشے وکیل صفائی لطیف کھوسہ کو دے دیے.

سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا

رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

Leave a reply