رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

0
33

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت ہے

رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں ،رانا ثناء اللہ پر لگائے جانے والے الزام بھوانڈا الزام ہیں .

رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

آصف زرداری نے مزید کہا کہ کیا رانا ثناء اللہ اپنی گاڑی میں منشیات لے کر جائیں گے، مجھ پر بھی ایسا ہی کیس بنایا گیا تھا، مجھے اس سے نکلتے ہوئے پانچ سال لگ گئے تھے .

آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرے کیس کی سزا بھی موت تھی، رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا بھی موت ہے

راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

واضح رہے کہ اے این ایف کی جانب سے ن لیگی ایم این اے رانا ثنا اللہ پردرج مقدمہ میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ سیکشن 9 لگایا گیا ہے جس کے مطابق ملزم کو دس کلو یا اس سے بھی زیادہ منشیات،ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید یا سزائے موت دی جا سکتی ہے .

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

Leave a reply