آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپیل کردی
شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بیٹی وہ موجودہ وزیر خارجہ کی بہن آصف بھٹو زرداری نے مخیر حضرات اور رضاکاروں سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جتنا ممکن ہوسکے سیلاب متاثرین کی مدد کریں.
آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ: سیلاب سے ہونے والی تباہی کی شدت دل دہلا دینے والی ہے۔ اور لوگوں کی ساری زندگیاں برباد ہو چکی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ: سیلاب متاثرین کے زندہ رہنے اور ان کے گھر دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہوگی۔
The magnitude of the destruction brought by the floods is heartbreaking. Peoples entire lives have been washed away. They will need all of our help to survive&rebuild. I appeal to everyone to volunteer,raise funds,donate, do whatever you can to help those effected #PakistanFloods
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) August 24, 2022
آصفہ نے کہا کہ: میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ رضاکارانہ طور پر چندہ اکٹھا کریں، عطیات جمع کریں، اور متاثرین کی مدد کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں ضرور کریں کیونکہ انہیں ہماری ضرورت ہے.
واضح رہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جون کے وسط سے جاری مون سون بارشوں کے سلسلے کے نتیجے میں 9000 سے زائد گھر تباہ، 700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباﹰ 1300 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان اور چترال کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ریلیف کو فوری طور پر ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کا کہا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کو کھانے پینے سمیت تمام اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متاثرہ افراد کو خوراک کے علاوہ خیمے فراہم کیے گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پرووا اور چترال میں کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔