آصفہ زرداری عدالت کیوں پیش ہونا چاہتی ہیں ؟ لطیف کھوسہ نے عدالت میں کیا کہا؟

0
36

احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی ،آصف زرداری اورانکی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی ،آصف زرداری اورانکی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی احتساب عدالت پہنچا دیا گیا ،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کررہے ہیں.

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے آصفہ بھٹوکی توہین عدالت کی درخواست پر رپورٹ مانگی تھی، میں نے آصفہ بھٹو کو روکا ہے،آصفہ بھٹو جذباتی تھیں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا، آصفہ بھٹو آج خود عدالت میں پیش ہونا چاہتی تھیں،

بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے کہا کہ ہر سماعت پر یہی ایک رپورٹ پیش کر دی جاتی ہے، فاروق نائک نے کہا کہ میرے پاس یہی اطلاعات ہیں باقی ان کے وکیل بتائیں گے،لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ اس عدالت نے زرداری کی جیل سہولیات سے متعلق ایک آرڈر کیا تھا عدالت نے کہا تھا جیل حکام میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل کریں،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود آصف زرداری کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا ،جیل حکام سے آج پوچھا جائے کیوں عمل نہیں کیا جا رہا،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون دیکھنا ہو گا کیا توہین عدالت ہے یا نہیں، نیب پراسیکیوٹر کے بولنے پر لطیف کھوسہ نےاعتراض کر دیا،لطیف کھوسہ نے کہا کہ توہین عدالت جیل حکام نے کی ہے نیب کیوں بول رہا ہے،نیب ریاست کا نمایندہ ہے ،ریاست توہین عدالت کرنیوالوں کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی،

سابق صدر آصف زرداری سے عدالت میں بلاول بھٹو اور آصفہ زرداری نے ملاقات کی،راجہ پرویز اشرف،فیصل کریم کنڈی ،رحمان ملک ،مہرین بھٹواوردیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے.

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a reply