باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ ریفرنس سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی

سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورکی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکر دی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر لطیف کھوسہ سے دلائل طلب کر لیے

وکیل شیر افضل نے کہا کہ آصفہ بھٹو ملاقات کے لیے آئیں تو ان کے پاس عدالتی حکمنامہ نہیں تھا،آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی نے دروازہ توڑ کر والد سے ملاقات کی،کورٹ احکامات دکھائے بغیر آصفہ نے آصف زرداری سے ملاقات کی، یہ توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا آصفہ بھٹو کی 4 گھنٹے تک آصف زرداری سے ملاقات جاری رہی،

عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

Shares: