عاصم اظہر کا پاکستان کے سیاستدانوں کو مشورہ

0
115

پاکستان کے گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے پاکستان کے سیاستدانوں کو لڑائی کرنے کے بجائے کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاستدانوں کا سوشل میڈیا پرایک دوسرے کو تنقید کرنے پر مشورہ دیا کہ لڑائی کر کے کچھ نہیں ہونے والا لہذا ملک کی ترقی کے لیے کام کریں.

عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "ہماری سیاسی شخصیات نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو بدنام کرنے میں, الزام لگانے میں اور ایک دوسرے کی خامیوں پر بات کرنے میں جس قدر قوت و توانائی اور وقت دیا ہے وہ ہمارے لیے حیران کن معاملہ ہے”.

عاصم اظہر نے اس بنا پر اپنے ٹوئٹ میں سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ "کاش اگر ہمارے سیاستدان اپنے وقت کا آدھا حصہ بھی ملک کا انفراسٹرکچر ٹھیک کرنے کی کوشش پر لگائیں تو قسم سے میرا ملک بہتر ی کی راہ پر آجائے گا۔”

Leave a reply