پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے دوست اور پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے 23 جولائی کو ریلیز کئے گئے گانے سوہنیا کی شاعرانہ انداز میں تعریفی پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہانیہ عامر نے طحہٰ خان نامی صارف کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں عاصم اظہر کے نئے گانے ’سونیا‘ کے لیے تعریفی پیغام جاری کیا۔
https://twitter.com/realhaniahehe/status/1286455135095394308?s=19
اپنے پیغام میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ دل کو تو لگتا ہے، سال پہلے بھی، آج بھی-
ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ واہ عاصم کیا گانا ہے، واقعی مزیدار کام ہے۔
عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ دُنیا یہ جاننے کے لیے بے چین ہے کہ میں نے آپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیوں کیا تھا۔
https://twitter.com/AsimAzharr/status/1286635904451387392?s=20
عاصم اظہر نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ آپ نے پہلی بار یہ گانا سُننے کے بعد اِس میں کچھ تبدیلیاں کروائی تھیں مجھے خوشی ہے کہ آپ کو یہ گانا پسند آیا۔
دو روز قبل 23 جولائی کو عاصم اظہر کے ریلیز کئے گئے گانے کو اب تک 9 لاک سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے- اس گانے کو کُنال ورما نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کمپوز خود عاصم اظہر نے کیا ہے-