عاصم اظہر نے میلبرن میں جمعے کی اذان دی

0
69

گلوکار عاصم اظہر جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے وہ آج کل آسٹریلیا میں‌موجود ہیں ان کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سر پہ ٹوپی پہنے ہوئے اذان دے رہے ہیں. جی ہاں عاصم اظہر نے میلبرن میں جمعہ کی اذان دی اور اذان اتنی خوبصورت طریقے سے دے رہے ہیں کہ سن کر مزہ آجائے. جب وہ اذان دے رہے ہیں ان کے اردگرد کافی سارے مسلمز بھی بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اس وڈیو کو خاص کر عاصم اظہر کے اذان دینے کے عمل کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے . سوشل میڈیا صارفین اس وڈیو پر دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں. عاصم اظہر کی گلوکاری کے تو سب دیوانے ہی تھے لیکن انہوں نے ایک غیر ملک میں اذان دیکر سب کو کر لیا ہے اپنا مزید

گرویدہ. یاد رہے کہ عاصم اظہر ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی خبروں‌ میں رہے ہیں، لیکن جب سے ہانیہ کے ساتھ ان کا رشتہ ختم ہوا ہے وہ خبروں میں نہیں‌ہیں. عاصم اظہر نے ہانیہ کئ بعد میرب نامی ایک آرٹسٹ سے منگنی کی ہے دونوں کا فی خوش دکھائی دیتے ہیں اور ایک دوسرے کےساتھ گھومتے پھرتے بھی پائے جاتے ہیں. میرب نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں جنہیں کافی پسند کیا جاتا ہے.

Leave a reply