معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میری خواہش ہے کہ میرا گایا ہوا گانا شاہ رخ خان پر پکچرائز ہو. میں شاہ رخ خان کو بچپن سے دیکھ رہا ہوں ان کو پسند کرتا ہوں مجھے ایک ہی ہیرو پسند ہے اور اسکا نام ہے شاہ رخ خان. وہ بہترین اداکار ہیں میں ان کو فالو بھی کرتا ہوں.انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی پر میری آواز بہت سوٹ کرتی ہے. فہد مصطفی ہمارے ملک کے سپر سٹار ہیں.
عاصم اظہر نے مزید کہا کہ سجاد علی میرے پسندیدہ گلوکار ہیں ان کو بہت زیادہ سنتا ہوں. فریحہ پرویز کے گانے بچپن میںسنے وہ آج بھی سریلی ہیں.
عاصم اظہر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری والدہ نے جب مجھے پہلی بار اداکاری کرتے دیکھا تو کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ تم اتنا چھا کام کرو گے مجھے لگ رہا تھا کہ تم بہت زیادہ غلطیاں کرو گے. میری والدہ کی طرف سے یہ الفاظمیرے لئے کسی کمپلینٹ سے کم نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ اداکاری میری ترجیحات میں شامل نہیں ہے ، میری توجہ صرف گلوکاری پر ہے کبھی کبھار اگر کوئی اچھا پراجیکٹ ملے گا تو کر لیا کروں گا لیکن میں اپنی شناخت بطور گلوکار کی ہی رکھنا چاہتا ہوں.