بھارت کی چاکری بھی کام نہ آئی، میری ماں کو گرفتار کروانے والے آج خود جیل میں ہیں
چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے کہا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ و کشمیر محبوبہ مفتی نے ان کی ماں کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے دوران جیل بھیجا تھا اور اب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کو ہی جیل بھیج دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کو کہا ہے کہ تماری ماں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے دوران میری ماں کو جیل بھیجا تھا اور اب بی جے پی نے تمہاری ہی ماں کو جیل بھیج دیا ہے. یہ بات انہوں نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کے ٹویٹ کے جواب میں کی، جس میں محبوبہ مفتی کی بیٹی نے اپنی والدہ کے اکاؤنٹ سےٹویٹ کرکے بتایا کہ "یہ اکاؤنٹ تب سے معطل ہے جب سے میری ماں محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا ہے، اور اب یہ اکاؤنٹ میں چلارہی ہوں”. اس کا جواب دیتے ہوئے احمد بن قاسم نے کہا کہ تمہاری ماں کے پاس ٹویٹر اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہے، اور میری ماں کی مجھ تک رسائی نہیں ہے. میں جیل میں ہر کھانے کی میز پر اپنی ماں کی تصویر رکھ کر کھانا کھاتا ہوں.
https://twitter.com/Abq____/status/1175338168633221120
واضح رہے کہ چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کو سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ و کشمیر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے دوران جیل بھیجا تھا، تاہم اب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کو ہی جیل بھیج دیا ہے.