اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار
موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی بکوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے (M-2) چکری کے قریب دورانے پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران نے سڑک کے کنارے ایک گاڑی ، ہنڈا کار LEA 4046 کھڑی دیکھی جس کا ٹائر پنکچر تھا ۔مدد کی غرض سے جب افسران گاڑی کی جانب بڑھے تو گاڑی میں موجود دو ملزمان نے انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی موقع سے بھگا دی
افسران جب موقع پر پہنچے تو انہیں سڑک کے کنارے اسلحہ پڑا ملا ۔جس پر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ۔بعد ازاں کلر کہار کے قریب مذکورہ گاڑی کو روکنےکی کوشش کی گئی لیکن ملزمان نے گاڑی نہ روکی ۔
جس پر موٹروے پولیس کی دو گاڑیوں نے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا اور آگے موجود پولیس موبائل نے مذکورہ گاڑی کو ہنگامی طور پر روکنے کے اقدامات مکمل کرلیے ۔
اس تمام صورتحال میں جب ملزمان کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا اور ملزمان کے بھاگنے کی گنجائش نہیں رہی تو ملزمان گاڑی موڑ لی اور ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش جاری رکھی۔
لیکن موٹروے پولیس نے ملزمان کا ملزمان کا تعاقب جاری رکھا جس پر ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر موٹروے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس نے ایک ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران :–
رائفل :16 عدد
میگزین :89 عدد
پستول :48 عدد
پسٹل میگزین :89 عدد
زندہ راونڈ : 15300 عدد، برآمد ہوئی ۔
واقعہ کی اطلاع پاتے ہیں ڈی آئی جی (موٹروے زون) اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان موقع پر پہنچ گئے ۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزمان پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
ملزم بنا اسلحہ اور گاڑی پولیس چوکی چونترہ کے حوالے کر دی گئی مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔