سینئر اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میںدنیا ٹی وی کے شو مذاکرات میںشرکت کی ہے اس میںانہوں نے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ جب میںکینسر میںمبتلا ہوئی تو میں ہر وقت ہسپتالوں کے چکر کاٹتی رہتی ، میرے شوہر میرے ساتھ ہوتے. ایک دن میرے شوہر نے کہا کہ تم اپنی توجہ کو بٹائو ، تاکہ تم اس بیماری کے ڈپریشن سے نکلو، یوں میں کیمرے کے پیچھے رہ کر کوکنگ شو کرنے لگی ایک دن اس شو کی ہوسٹ نہیں آئیں تو اسی شو کے پرڈیوسر سلیم طاہر جو کہ میرے شوہر کے بھی دوست ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ تم یہ شو کر و، میرے میاں جو کہ مجھے شادی کی پہلی رات ہی کہہ چکے تھے ت شوبز میں کام نہیںکرو گی ، ان کو مجبورا ہاں کرنا پڑی. یوں یہ سلسلہ چل نکلا.
انہوں نے کہ کوکنگ کے شو کے دوران بہت کچھ بنانا سیکھ لیا گھ میں طرح طرح کے کھانے شوہر کو بنا کر کھلاتی ، بعض اوقات رات کو ایک بجے بریانی اور زردہ بنا رہی ہوتی تھی ، یہ سب دیکھ کر ”میری بیٹی زارا نور عباس نے کہا کہ امی آپ اچھی مثال نہیں بن رہیں” ، ہم اپنے شوہروں کی اس طرح خدمت نہیں کر سکتیں جس طرحآپ کررہی ہو .