2018 میں پی ٹی آئی سپورٹرز کے ہاتھوں کوہاٹ میں قتل ہونے والی اسما تاحال انصاف کی منتظر
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق 2018 میں پی ٹی آئی سپورٹرز کے ہاتھوں کوہاٹ میں قتل ہونے والی اسما تاحال انصاف کی منتظر ہے.
واضح رہے کہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی نوجوان طالبہ عاصمہ رانی کو کوہاٹ کے علاقے میانخیل میں اس وقت گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب وہ گھر سے کہیں جا رہی تھیں۔
https://twitter.com/SafiaRaniLondon/status/1288809899904950273?s=20
مقتولہ کے بھائی عرفان کی طرف سے درج کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ قاتل ان کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ملزم پہلے سے شادی شدہ تھا جس کے باعث رشتہ دینے سے انکار کیا گیا تھا.مقتولہ نے موت سے قبل ایک ویڈیو بیان دیا تھا جس میں ملزم مجاہد آفریدی کا نام لے کر اسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر بھی جاری کیا گیا ہے۔
دریں اثنا مقتولہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کا قاتل حکمران جماعت تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قاتل واردات کرکے کیسے ملک سے فرار ہوا اور پولیس اس دوران کہاں تھی۔








