آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش ہوئی، جسے دیکھ کر بستی کے لوگ خوفزدہ اور حیران رہ گئے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمان سے مچھلیاں گرنے کا واقعہ آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے صحرائے تنامی کے ایک گاؤں لجامانو میں پیش آیا۔ جہاں موسلادھار بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں گرنا شروع ہو گئیں
ایک شہری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا اور مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہو گی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی گرتی دیکھیں آسمان سے زندہ اور چھوٹے سائز کی مچھلیاں گریں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتن میں ڈال لیا۔
بستی کے باشندوں کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں مچھلیوں کی بارش آخری بار آسٹریلیا کے ایک دور افتادہ قصبے لاجامانو میں ایک دہائی سے زیادہ پہلے ہوئی تھی۔ یہ واقعہ 2010 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، اور اس سے پہلے 2004 اور 1974 میں۔ ممکنہ طور پر پہلی بار ایسا 40 سال سے زیادہ پہلے ہوا تھا پینی میکڈونلڈ نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ 1980 کی دہائی کے وسط میں تھا جب آسمان سے مچھلیاں برسیں۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر آنے والے طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیوں یا دیگر چھوٹے آبی جانداروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔