معروف ماڈل کوسابق شوہرنےقتل کرکےفریج میں رکھ دیے
ہانگ کانگ:چینی ماڈل کوسابق شوہرنےقتل کرنےکےبعد جسم کےٹکڑے کرکےفریج میں رکھ دیے،اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں 28 سالہ معروف چینی ماڈل آبے چوئی کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر نے بہیمانہ قتل کا نشانہ بنایا اور لاش کے ٹکڑے کر کے انہیں فریج میں رکھ دییے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مقتولہ کے سابق شوہر سمیت تین افراد کو ہانگ کانگ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ماڈل کا سابق شوہر کے خاندان کے ساتھ مالی تنازع تھا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ معروف ماڈل کی لاش کے ٹکڑے ایک گاؤں کے گھر میں ملے تھے جہاں انسانی گوشت کو کاٹنے والی مشین اور لکڑی کاٹنے کے اوزار بھی موجود تھے۔
سپرنٹنڈنٹ ایلن چنگ نے بتایا کہ ’مقتولہ کا سر غائب ہے، جس کی تلاش جاری ہے‘۔پولیس نے انکشاف کیا کہ مقتولہ ماڈل کے جسم کے اعضاء فریج سے ملے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں کے گھر کو حال ہی میں کرائے پر دیا گیا تھا، ایسا لگتا ہے کہ یہ گھر ماڈل کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے بنایا گیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کے الزام میں ماڈل کے سابق شوہر کے والد، والدہ اور بڑے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’ مقتولہ ماڈل اور ان کے سابق شوہر کے خاندان کے درمیان بھاری رقم کےمالی تنازعات تھے۔’
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل آبے چوئی 22فروری کو لاپتا ہوئی تھی، انہیں آخری بار اس کے سابق شوہر کے بھائی نے دیکھا تھا، جو ماڈل کا ڈرائیورر بھی تھا۔پولیس نے بتایا کہ ماڈل کے سابق شوہر کے اہل خانہ نے تفتیش کاروں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ بولا تھا۔ماڈل آبے چوئی نے حال ہی میں معروف میگزین لورائیل موناکو کے لیے ماڈل کے طور پر کام کیا اور رواں سال پیرس فیشن ویک میں بھی شرکت کی تھی.