آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
باغی ٹی و ی : آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا.
صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا . جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کلفٹن کے نجی اسپتال میں ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ملاقات کے دوران سیاسی صورتِحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت کراچی میں موجود ہے۔