مزید دیکھیں

مقبول

حب الوطنی سے بھرپور ترانہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” جاری

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی قوم...

محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے "محفوظ پنجاب ایکٹ 2025" کا...

قوم کے اتحاد کیلئے حکومت اے پی سی بلائے: عثمان ڈار

سیالکوٹ (باغی ٹی وی سٹی رپورٹر مدثر رتو) سابق...

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے...

مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان

جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا...

اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے پروزیر اطلاعات کی زارا نعیم کو مبارکباد

اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے پروزیر اطلاعات کی زارا نعیم کو مبارکباد
پاکستانی طالبہ زارا نعیم کو دسمبر2020 میں ہونے والے اے سی سی اے(ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس) کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے اسکانز اسکول آف اکانٹینسی کی طالبہ زارا نعیم نے اے سی سی اے کے تمام طلبہ میں فنانشنل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔

خیال رہے کہ اکانٹینسی کے شعبے میں اے سی سی اے کی تعلیم کو عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے اور دنیا کے 179ممالک میں اسے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ملک کا نام روشن کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے بھی زارا نعیم کی کامیابی کو سراہا گیا ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے

حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے کی گئی ٹوئوئٹ میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کو فخر ہے کہ زارا نعیم کو اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے والی بچی زارا نعیم ڈار قوم کا فخر ہے ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اے سی سی اے امتحانات میں ٹاپ کرنے پر زارا نعیم ڈار کو مبارکبادپیش کرتے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan