جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوری طور پر اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کروائے جائیں، حکومت کو بھی فوری گرانا چاہئے

اور پھر مولانا کا نمبر بھی لگ گیا، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو کیا طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلیاں جعلی ہیں، الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی، فوری طور پر اسمبلی تحلیل اور حکومت بھی گرنی چاہئے

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم امریکا کس ایجنڈے پرجارہےہیں؟، اقتدارکوطول دینے کے لیےامریکا سےبھیک مانگی جارہی ہے،

بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

انہوں نے کہا کہ قوم کو مرضی کی حکومت بنانے دی جائے. فاٹا الیکشن کے حوالہ سے مولانا نے کہا کہ ہم فاٹا میں تحفظات کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، برکت والی حکومت ہے اس لئے مہنگائی میں برکت آ رہی ہے،

مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وٰیڈیو سامنے آنے کے بعد سزائیں ختم ہونی چاہئے، احتساب کا عمل ختم ہو چکا، کبھی بھی تحریک کا معنی یہ نہیں ہوتا کہ صبح عوام کو میدان میں لے آئے، اب تک صرف ہم میدان میں ہیں دوسری جماعتوں کو سڑکوں پر نکلنے کے لئے آمادہ کر لیا، 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منائیں گے،. تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں. ان کے ساتھ بھی احتجاج کریں گے.

مولانا نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی حزب اختلاف موجود ہے، مجموعی طور پر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، سندھ سمیت تمام صوبوں میں الیکشن ہوں. اسٹیبلشمنٹ خود کو انتخابات سے الگ کرلے تو منصفانہ الیکشن ہوسکتے ہیں

Shares: