اور پھر مولانا کا نمبر بھی لگ گیا، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو کیا طلب

0
83

نیب نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کے بعد اب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کر لیا

بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کو بھی طلب کر لیا، مولانا فضل الرحمان کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لئے بلایا ہے، نیب مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات کرے گی

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

 

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی احتساب بیورو (نیب)کو شدید دھمکیاں دیتےہوئے تنقید کا نشانہ بنایا.صحافی نے مولانا فضل الرحمن سے پوچھا کہ “مولانا! سنا ہے کہ آپ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے اور نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے 20 جون کو آپ کو طلب کیا ہے؟آپ اس پر کیا کہتے ہیں

صحافی کے سوال کاجواب کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ” مجھےکسی نے طلب نہیں کیا۔ مجھےکوئی طلب بھی نہیں کرسکتا۔ بھاڑ میں جائیں ان کے ریفرنس۔ ۔ ۔ میں وہ آدمی نہیں ہوں جو اس قسم کے ریفرنسوں کے سامنے جھکوں گا۔ میں ان کے ریفرنسوں کی دھجیاں بکھیردوں گا۔ ۔ ۔ ۔ یہ ہوتے کون ہیں کہ ملک کے اندر اگر کوئی شرافت سے سیاست کرے تو اس کو شرافت سے سیاست کرنے نہ دیں؟ انصاف کاقتل کرنے والوں سے میں انصاف کی توقع نہیں رکھ سکتا۔ میں ان کوانصاف کے ادارے تسلیم نہیں کرتا۔ یہ انتقامی سیاست کرنے والے ادارے ہیں۔ میں ان کی فائلوں کو پھینک دوں گا ان کےسامنے۔ اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو۔ ۔ ۔ چھٹی کادودھ یاد دلا دوں گا۔ ۔ ۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

 

Leave a reply