لاہور: اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب کےدوران قاتلانہ حملہ:وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی ،اطلاعات کے مطابق نامزد وزیر پنجاب اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،
پولیس حکام کے مطابق اس فائرنگ سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تقریب سے نکلتے ہی پیش آیا۔
ولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ سے بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص بھی زخمی ہوگیا ہے، مبشر کھوکھر اور نامعلوم شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب تقریب سے جانے کیلئے نکل رہے تھے، یہ قاتلانہ حملہ اسد کھوکھر کے بھائی پر کیا گیا تھا، فائرنگ ہوتے ہی بھگڈرمچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس سے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا کہ تقریب میں پہنچی ہی تھی کہ فائرنگ کے واقعے کا پتا چلا ، میں تقریب میں پہنچی تو ایک جیپ تیزی سے وہاں سے گئی،
شادی کی تقریب میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، اسد کھوکھر سمیت تمام شخصیات محفوظ ہیں۔