لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور:لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

 

 

 

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ رکن پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا، ان کے پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہ اللہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے، سب سے دعا کی اپیل ہے۔

 

 

 

لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ‏گئے۔ان کی حالت کچھ اچھی نہیں بتائی جارہی ،تاہم ڈاکٹروں کی طرف سے بار بار تسلیاں دی جارہی ہیں‌

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ‏انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ایم ایس میواسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کےآپریشن کیلئےسرجن پہنچ گئےہیں۔ ‏

سی سی پی اوفیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب ‏کر لی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.