اسمبلی میں اختیارات ، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے چودھری سرور نے بڑی تجویز دے دی

اسمبلی میں اختیارات ، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے چودھری سرور نے بڑی تجویز دے دی

باغی ٹی وی : گور نر پنجاب چودھری سرور سے ندیم افضل چن سمیت پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں. چودھری محمدسرور کی اورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تجویز دی ہے

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین جتنی مر ضی آل پارٹیز کانفر نس بلا لیں الیکشن وقت پر ہی ہونگے،اپوزیشن سمیت کوئی طاقت وزیر اعظم عمران خان کو دباوَمیں نہیں لاسکتی ،انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑ دینی چاہیے ،

انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھاسکے،آج سیاسی مخالفین کے سوا ہر کوئی ملکی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہا ہےاپوزیشن کا اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر نا جمہوریت کی نفی ہے ،

Comments are closed.