کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئی تھیں کہ واپسی پر ملزمان نے اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور پیسے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

شبقدر پولیس کی فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوئے تھے-

صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی تھی جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔

وئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

Comments are closed.