اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود رانا صاحب نے پاک آرمی کے میجر دانیال صاحب, میجر شکیب الحسن صاحب، لیفٹینینٹ سیف اللہ صاحب اور جوانوں کے ہمراہ جوہرآباد و خوشاب میں مختلف مارکیٹس میں کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاون کو مکمل طور پر یقینی بنانے کیلئے وزٹ کیا گیا۔

جوہرآباد شہر میں دوران وزٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف دوکاندار حضرات کو جرمانے جات عائد کرنے کے علاوہ متعدد عدد دوکانات سیل کر دی گئیں ۔موقع پر پولیس نفری اور میونسپل انتظامیہ جوہرآباد کی جانب سے کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاون کو مکمل طور پر یقینی بنانے کیلئے شکیل دیا گیا سپیشل سکوراڈ اور میونسپل اہلکاران بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمودرانا صاحب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاون کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خوشاب کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرئے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری طور پر بلا امتیاز قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: